بابر یو بیوٹی، پاکستان کے اوپنرز نے ہی افریقہ کی تباہی پھیر دی، شاندار طریقے سے میچ جیت کر قوم کے سر فخر سے بلند کردیے

بابر یو بیوٹی، پاکستان کے اوپنرز نے ہی افریقہ کی تباہی پھیر دی، شاندار طریقے ...
بابر یو بیوٹی، پاکستان کے اوپنرز نے ہی افریقہ کی تباہی پھیر دی، شاندار طریقے سے میچ جیت کر قوم کے سر فخر سے بلند کردیے

  

سنچورین(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی 20میچ میں نو وکٹوں سے شکست دیدی ہے۔پاکستان کو چار میچوں کی سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

پاکستان نے 204 رنز کا ہدف باآسانی 18ویں اوور میں حاصل کرلیا۔پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 122 اور محمد رضوان 73 رنز بناکر نمایاں رہے۔پاکستان نے 204 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اننگز کا بہترین آغاز کیا،دونوں اوپننے بلے بازوں نے وکٹ کے چاروں طرف شاٹس کھیل کر باؤلرز کی ایک نہ چلنے دی۔بابر اعظم نے اپنی اننگز 122رنز کی اننگز میں 15چوکے اور چار چھکے لگائے۔بابراعظم نے اپنی سیچنری 49 گیندوں پر چوکا لگا کر مکمل کی۔بابر اعظم اور محمد رضوان کی پاکستان کے لیے یہ سب سے بڑی پارٹنرشپ ہے۔بابراعظم کی ٹی 20 کرکٹ میں یہ پہلی سینچری ہے۔محمد رضوان نے 47 گیندوں  پر 73 رنز بنائے انکی اننگز میں پانچ چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔فخرزمان نے دو گیندوں آٹھ رنز بنائے اور چوکا لگا کر پاکستان کو فتح یاب کیا۔

جنوبی افریقہ نے مقررہ 20 اوور زمیں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنائے تھے۔جنوبی افریقہ کے دونوں اوپننگ بلے بازوں نے اننگز کا جارحانہ آغاز کیا۔دونوں بلے بازوں نے مجموعی طور پر 11 چوکے اور چھ چھکے لگائے۔ایڈن مارکرم نے اپنی ففٹی 25 گیندوں پر مکمل کی،وہ 31 گیندوں پر 63 رنز بناکر آؤٹ ہوئے ان کی وکٹ محمد نواز نے حاصل کی۔تاہم ان کے بعد آنے والے بلے بازوں نے بھی حارحانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا،جنوبی افریقہ کے دوسرے آؤٹ ہونے والے بلے باز دوبے تھے جو فہیم اشرف کی گیند پر 11 گیندوں پر 21 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقہ کے اوپنر میلان نے بھی شاندار اننگز کھیلی وہ 40 گیندوں پر 55 رنز بناکر محمد نواز کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔میلان کے بعد جنوبی افریقہ کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں مگر رن ریٹ میں کمی نہ آئی تمام بلے بازوں نے وکٹوں کے چاروں اطراف شاٹس کھیلیں۔وینڈرسن 20 گیندوں پر 34 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ کپتان کلاسین 10گیندوں پر 15 رنز بناکر حسن علی کی گیند پر آؤٹ ہوئے ۔

پاکستان نے تیسرے ٹی 20 میچ کا ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیاتھا۔پاکستان کی جانب سے ٹیم میں تین جبکہ جنوبی افریقہ کی جانب سے ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔پاکستا  ن نے شرجیل خان کی جگہ فخرزمان ،عثمان قادر کی جگہ آصف علی اور محمد حسنین کی جگہ حارث رؤف کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے لوبے کی جگہ تجربہ کار بلے باز وینڈرسن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

مزید :

اہم خبریں -کھیل -