معروف یوٹیوبر پرٹک ٹاک سٹار نے شرمناک الزام لگادیا

معروف یوٹیوبر پرٹک ٹاک سٹار نے شرمناک الزام لگادیا
معروف یوٹیوبر پرٹک ٹاک سٹار نے شرمناک الزام لگادیا
سورس: Youtube/Justine Paradise

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے پروفیشنل باکسر، اداکار اور یوٹیوب سٹار جیک پاﺅل جنسی زیادتی کے شرمناک الزام کی زد میں آ گئے۔ میل آن لائن کے مطابق جیک پاﺅل پر یہ الزام 24سالہ ٹک ٹاک سٹار جسٹن پیراڈائز نے عائد کیا ہے۔ جسٹن پیراڈائز نے کہا ہے کہ اسے جولائی 2019ءمیں جیک پاﺅل نے اپنے کیلیفورنیا میں واقع عالیشان گھر میں مدعو کیا تھا اور جب وہ وہاں گئی تو جیک نے اسے شرمناک طریقے سے جنسی عمل پر مجبور کرد یا۔
جسٹن پیراڈائز نے20منٹ کی ایک ویڈیو میں جیک پاﺅل پر یہ الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ ”جیک کے گھر میں داخل ہونے سے پہلے مجھ سے ایک معاہدے پر دستخط کرائے گئے تھے، جس میں مجھ سے یہ حلف لیا گیا تھا کہ اس ملاقات کو مخفی رکھا جائے گا اور اس دوران جو کچھ ہو گا میں اس پر زبان نہیں کھولوں گی۔ میں نہیں جانتی تھی کہ اندر جانے کے بعد میرے ساتھ ایسا غیرانسانی سلوک ہو گا۔“ 
دوسری طرف جیک پاﺅل نے جسٹن پیراڈائز کے اس الزام کی سختی سے تردید کر دی ہے۔ جیک پاﺅل کے وکیل ڈینیئل ای گارڈنزوارٹز کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ جسٹن پیراڈائز کے اس جھوٹے الزام پر اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -