کینسر کے مریض کے بالوں کی کٹنگ لیکن پھر حجام نے ایسا کام کردیا کہ انٹرنیٹ پر دھوم مچ گئی

کینسر کے مریض کے بالوں کی کٹنگ لیکن پھر حجام نے ایسا کام کردیا کہ انٹرنیٹ پر ...
کینسر کے مریض کے بالوں کی کٹنگ لیکن پھر حجام نے ایسا کام کردیا کہ انٹرنیٹ پر دھوم مچ گئی
سورس: TikTok/neftabarber

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میڈرڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) سپین میں کینسر کا ایک مریض حجام سے اپنے بال کٹوانے آیا، جس پر حجام نے ایسا کام کر ڈالا کہ انٹرنیٹ پر اس کی دھوم مچ گئی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس حجام کا نام جوئیل اورتیگا گونزیلیز ہے جو سپین کے شہر الیکانتے میں سیلون چلاتا ہے۔ اس کے پاس نیفتالی مارٹن نامی کینسر کا ایک مریض بال کٹوانے آیا۔ اس کے زیادہ تر بال کیموتھراپی کی وجہ سے جھڑ چکے تھے اور باقی ماندہ برے لگ رہے تھے، جنہیں وہ حجام سے کٹوانے چلاآیا۔
نیفتالی کے بال کاٹتے ہوئے جوئیل کے دل میں اس کے لیے ایسا احساس بیدار ہوا کہ اس نے اس کے بال کاٹتے کاٹتے نیفتالی کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر اپنے بال بھی کاٹ ڈالے۔ جب نیفتالی نے جوئیل کو اپنے بال بھی کاٹتے دیکھا تو وہ آبدیدہ ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق نیفتالی مارٹن لمفوما کینسر کا شکار ہے اور اس کا علاج جاری ہے۔ جوئیل کے اس انسانی ہمدردی کے جذبے پر مبنی ویڈیو ٹک ٹاک پر پوسٹ کی گئی جو آن کی آن میں وائرل ہو گئی۔ اس ویڈیو کو اب تک 9کروڑ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -