گرل فرینڈ کیساتھ جھگڑا، آدمی نے غصہ نکالنے کیلئے ہمسائی کی جان لے لی 

گرل فرینڈ کیساتھ جھگڑا، آدمی نے غصہ نکالنے کیلئے ہمسائی کی جان لے لی 
گرل فرینڈ کیساتھ جھگڑا، آدمی نے غصہ نکالنے کیلئے ہمسائی کی جان لے لی 

  

برازیلیا(مانیٹرنگ ڈیسک) برازیل میں ایک آدمی نے اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ جھگڑے کے بعد اپنی ہمسائی کو تشدد کرکے موت کے گھاٹ اتار ڈالا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق 36سالہ ملزم کا نام واشنگٹن آندرے ڈی جیزس بتایا گیا ہے، جس کا اپنی گرل فرینڈ کا ساتھ جھگڑا ہوا تھا اور وہ اس بات پر شدید غصے میں تھا کہ وہ اپنی گرل فرینڈ کو تشدد کا نشانہ نہیں بنا سکتا تھا۔ وہ غصے سے بے قابو اپنی رہائشی عمارت کی پارکنگ میں آیا جہاں اس کی 32سالہ ہمسایہ خاتون الین ڈوس سانتوس ویانا اپنی گاڑی پارک کرکے نکل رہی تھی۔آندرے نے ویانا پر حملہ کر دیا اور اسے موت کے گھاٹ اتار ڈالا۔ 

ویانا کو قتل کرنے کے بعد آندرے آنے اپارٹمنٹ میں گیا اور گھر کو ہی آگ لگا لی، جس میں جل کر خود آندرے بھی موت کے منہ میں چلا گیا۔ ویانا کے دل گرفتہ شوہر چارلس ڈا سیلوا ویسنتے کا کہنا ہے کہ ”ہم آندرے کو زیادہ نہیں جانتے تھے۔ ہم نے اسے بس آتے جاتے دور سے دیکھ رکھا تھا حالانکہ ہم ایک ہی فلور پر رہتے تھے۔اس روز اس کی اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ لڑائی ہوئی تھی اور میرے خیال میں جب وہ اپنی گرل فرینڈ کو نہیں پیٹ سکا تو اس نے میری بیوی پر غصہ نکال دیا۔“

 رپورٹ کے مطابق پولیس نے عمارت کی پارکنگ میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کی فوٹیج بھی جاری کر دی ہے جس میں آندرے کو ویانا پر حملہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔مقتولہ ویانا دو بیٹیوں کی ماں تھی جن میں سے ایک کی عمر 3سال ہے جبکہ دوسری صرف 7ماہ کی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -