متحدہ عرب امارات میں اسرائیلی بحری جہاز پر حملہ

متحدہ عرب امارات میں اسرائیلی بحری جہاز پر حملہ
متحدہ عرب امارات میں اسرائیلی بحری جہاز پر حملہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ابوظہبی(ڈیلی پاکستان آن لائن )متحدہ عرب امارات کے ساحل پر اسرائیلی کمپنی کے بحری جہاز پر میزائل حملہ کیا گیا ہے،جس سے جہاز کو شدید نقصان پہنچا ہے تاہم کسی جانی نقصان کے حوالے سے کوئی اطلاع موصول نہ ہوئی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کویت سے الفجیرہ جانے والے اسرائیلی کمپنی کے ایک تجارتی بحری جہاز کو متحدہ عرب امارات کی سمندری حدود میں میزائل کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔گزشتہ ایک ماہ میں تیسری دفعہ اسرائیلی بحری جہازوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے بحری جہاز کو نشانہ بنائے جانے پر کسی قسم کا تبصرہ نہیں کیا گیا ہے لیکن جہاز کی کمپنی نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔