مظاہرین کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر تشدد، فواد چوہدری بھی بول پڑے

مظاہرین کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر تشدد، فواد چوہدری بھی بول پڑے
مظاہرین کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر تشدد، فواد چوہدری بھی بول پڑے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پولیس اوراداروں پرتشددمیں ملوث مجرموں کونشان عبرت بنایاجائیگا۔

جیو نیوز کے مطابق فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آپ حکومت کوبزورطاقت بلیک میل نہیں کرسکتے،جمہوریت میں مختلف حلقوں کو نقطہ نظر کی اجازت ہوتی ہے۔جتھوں سےریاست نہ کبھی پہلےبلیک میل ہوئی نہ آیندہ ہوگی۔جن لوگوں نےیہ اصول پامال کیاوہ قومی مجرم ہیں،وردی پہنےافراد کی عزت اورناموس کا تحفظ ہر شہری پر لازم ہے۔پوری دنیامیں وردی پہنےافرادریاست کی عزت ،بقاءکی علامت سمجھے جاتےہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پورےملک میں تمام اہم شاہراؤں پر ٹریفک روانی سےجاری ہے۔

مزید :

قومی -