آسٹریا میں کورونا کے 2942 کیسز، 31 اموات ریکارڈ
ویانا (اکرم باجوہ ) آسٹریا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے دو ہزار 942 نئے کیسز اور 31 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔
وزارت صحت کے مطابق اب تک آسٹریا میں کورونا کی وجہ سے نو ہزار 779 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ پانچ لاکھ 44 ہزار 989 افراد کورونا کو شکست دینے میں کامیاب رہے ہیں۔ اس وقت مختلف ہسپتالوں میں 2300 افراد زیر علاج ہیں جن میں سے 586 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔