آرمی چیف  کا امریکی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، اہم امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف  کا امریکی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، اہم امور پر تبادلہ خیال
آرمی چیف  کا امریکی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، اہم امور پر تبادلہ خیال

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے سربراہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور  امریکی وزیر خارجہ ہ انٹونی بلنکن کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  آرمی چیف اور امریکی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو میں باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی صورتحال پر تبادلہ خیال، افغان امن عمل میں تازہ ترین پیشرفت اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون پر بھی گفتگو کی گئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان تمام فریقین کے اتفاق رائے سے افغان امن عمل کی کامیابی کا متمنی ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دی جائے گی۔ امریکا علاقائی امن واستحکام کیلئے پاکستانی کاوشوں کو سراہتا ہے۔

مزید :

قومی -دفاع وطن -