مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ، شاہ محمود قریشی نے عالمی برادری کو تنبیہ کردی

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ، شاہ محمود قریشی نے عالمی ...
مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ، شاہ محمود قریشی نے عالمی برادری کو تنبیہ کردی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان افغان امن عمل سمیت خطے میں امن و استحکام کیلئے اپنی مخلصانہ کاوشیں جاری رکھے گا ،انسانی حقوق کے علمبردار ممالک کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو رکوانے کیلئے کاوشیں بروئے کار لانا ہوں گی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت کورونا صورتحال ،معاشی سفارت کاری اور علاقائی سلامتی کے حوالے سے اجلاس ہوا ہےجس  میں وفاقی وزراء سید فخر امام، حماد اظہر اور عمر ایوب ،مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد،معاونین خصوصی ذلفی بخاری، معید یوسف، تابش گوہر ،مشیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم شریک ہوئے ۔

اجلاس میں کورونا وبائی چیلنج کے معاشی مضمرات، قومی سلامتی،علاقائی استحکام اور خطے کی صورتحال کے حوالے سے بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔وزیر خارجہ نے شرکاء اجلاس کو اپنے حالیہ دورہ ء جرمنی کے دوران موثر جرمن کمپنیوں کے سربراہان اور کاروباری شخصیات سے ہونیوالی ملاقاتوں سے آگاہ کرتے ہوئے

 کہا کہ پاکستان افغان امن عمل سمیت خطے میں امن و استحکام کیلئے اپنی مخلصانہ کاوشیں جاری رکھے گا ،ہم افغانستان میں دیرپا قیام عمل کیلئے، افغان قیادت میں، افغانوں کو قابلِ قبول وسیع اور جامع سیاسی مذاکرات کا حامی ہے۔

مزید :

قومی -