ون ڈے کے بعد ٹی 20 کرکٹ میں بھی بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

ون ڈے کے بعد ٹی 20 کرکٹ میں بھی بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا
ون ڈے کے بعد ٹی 20 کرکٹ میں بھی بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

  

سنچورین(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ون ڈے کرکٹ کے بعد ٹی 20 کرکٹ میں بھی بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

بھارتی کپتان اب تک ٹی 20کرکٹ میں سینچری سکور نہ کرسکے ہیں جبکہ بابر اعظم نے آج جنوبی افریقہ کے خلاف 49گیندوں پر سنیچری سکور کی ہے۔پاکستان کی جانب سے اس سے قبل احمد شہزاد اور محمد رضوان ٹی 20کرکٹ میں سینچری سکور کرچکے ہیں۔محمد رضوان، احمد شہزاد اور بابر اعظم واحد پاکستانی بلے باز ہیں جنہوں نے کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں سینچری سکور کررکھی ہے۔بابر اعظم نے اس سینچری کے ساتھ پاکستان کی جانب سے ٹی 20کرکٹ میں سب سے بڑی اننگز کھیلنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا ہے۔ا س سے قبل یہ اعزاز احمد شہزاد کے پاس تھا انہوں نے 111 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔

مزید :

کھیل -