آزاد کشمیر انتخابات ، تحریک انصاف کا وہ رہنما جس نے 3 حلقوں سے الیکشن لڑنے کی تیاری پکڑ لی، اپوزیشن کی صفوں میں تھرتھلی مچادی

آزاد کشمیر انتخابات ، تحریک انصاف کا وہ رہنما جس نے 3 حلقوں سے الیکشن لڑنے کی ...
آزاد کشمیر انتخابات ، تحریک انصاف کا وہ رہنما جس نے 3 حلقوں سے الیکشن لڑنے کی تیاری پکڑ لی، اپوزیشن کی صفوں میں تھرتھلی مچادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی  پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی اورتحریک انصاف(پی ٹی آئی) آزاد کشمیر کے رہنما سردار تنویر الیاس خان نےتین حلقوں سے ٹکٹ حاصل کرنے کے لئے پارلیمانی بورڈ کو  انٹرویو دے دیا ،تینوں حلقوں میں سردار تنویر الیاس خان کی  مقبولیت اور عوام کا جوش وخروش دیدنی ہے،یاد رہے کہ سردار تنویر الیاس خان نے آزادکشمیر کے آمدہ انتخابات میں حصہ لینےکے لئے حلقہ ایل اے 15  وسطی باغ ٹو ۔ایل اے 22 پونچھ فائیو  اور ایل اے 25  نیلم ون سے پارٹی ٹکٹوں کیلئے درخواستیں جمع کرا رکھی ہیں۔خرابی صحت کےباعث وہ حلقہ وسطی باغ کےٹکٹ کےامیدواروں کے انٹرویوز کے دوران تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کے روبرو پیش نہیں ہوئے،آج  انہوں نے نہ صرف حلقہ وسطی باغ کے ٹکٹ کے لئے انٹرویو دیا بلکہ پونچھ پانچ اور نیلم ویلی کے حلقوں کے ٹکٹ کے لئے بھی انٹرویو دیا۔

امید کی جا رہی ہے کہ تحریک انصاف انہیں تینوں حلقوں سے انتخابات میں حصہ لینے کا موقع فراہم کریگی۔یہ بھی یاد رہے کہ آمدہ انتخابات میں تاحال سردار تنویر الیاس خان کسی بھی سیاسی پارٹی کے  واحد امیدوار ہیں جنھوں نے تین حلقوں سے ٹکٹ کی درخواست دے رکھی ہے۔تینوں حلقوں کےعوام میں سردارتنویر الیاس خان کی مقبولیت اور لوگوں کا جوش وخروش دیدنی ہے۔ہر حلقے کےعوام اس خواہش کا اظہار کررہے ہیں کہ وہ دوسرے حلقے چھوڑ کر انکے حلقے سے الیکشن میں حصہ لیں۔

یاد رہے کہ اس وقت آزاد کشمیر کی مختلف سیاسی پارٹیوں کے سرکردہ امیدوار اپنے اپنے انتخابی حلقوں کو لیکر پریشان ہیں جبکہ سردار تنویر الیاس خان تحریک انصاف کے واحد امیدوار ہیں جنہیں لوگوں کے مثبت رسپانس کی وجہ سے یہ فیصلہ کرنا مشکل ہورہا ہے کہ اگر وہ کوئی حلقہ چھوڑتے ہیں تو کون سے حلقے کے لوگ انہیں اپنا حلقہ چھوڑنے کی اجازت دیں گے۔