جنوبی افریقہ کے خلاف فتح کیساتھ پاکستانی ٹیم نے ایک اور ریکارڈ بھی قائم کردیا
سنچورین(ڈیلی پاکستان آن لائن )جنوبی افریقہ کے خلاف فتح کے ساتھ ہی پاکستان نے 204 رنز بناکر ریکارڈ بنایا ہے۔
دوسری اننگز میں ٹی 20کرکٹ میں پاکستان کا یہ سب سے بڑا سکور ہے۔اس سےقبل بعد میں بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے 189 رنز کے ہدف کا کامیابی سے تعاقب کیا تھا اور یہ کارنامہ بھی رواں سیریز میں ہی انجام دیا گیا تھا۔پاکستان نے 204 رنز کا ہدف دو اوور قبل ہی پورا کرلیا تھا۔