جنوبی افریقہ کے کپتان بھی پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ کے معترف 

جنوبی افریقہ کے کپتان بھی پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ کے معترف 
جنوبی افریقہ کے کپتان بھی پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ کے معترف 

  

سنچورین(ڈیلی  پاکستان آن لائن )جنوبی افریقہ کے کپتان کلاسین نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم نے بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے ہمارے تمام منصوبے ناکام بنادئیے۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ہم نے بیٹنگ میں 10 سے 15 رنز کم سکور کئیے،ہمارے بلے بازوں کو پاکستانی بلے بازوں سے سیکھنا چاہیے جب کوئی بلے باز نصف سینچری سکور کرتا ہےتو اس کو کم ازکم 80 سکور یا سینچری کی طرف جانا چاہیے۔ہم نے اچھی بیٹنگ کی مگر ہم نے دس سے 15 سکور کم بنائے۔باؤلنگ میں ہم وہ کارکردگی نہیں دکھا سکے جو ہمیں دکھانی چاہیے تھی۔

مزید :

کھیل -