آسٹریا کو نیا وزیر صحت مل گیا
ویانا (اکرم باجوہ) آسٹریا کے وزیر صحت روڈلف انشوبر کے مستعفی ہونے کے بعد وولف گانگ میکسٹین کو نیا وزیر صحت نامزد کردیا گیا ہے۔
وولف گانگ میکسٹین کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ کہ وہ کورونا کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے غیر مقبول فیصلے کرپائیں گے۔ وولف گانگ کا کہنا ہے کہ ویانا اور لوئر آسٹریا میں لاک ڈاؤن ہے۔ میئر لڈوگ اور گورنر میکل لیٹنر کے فیصلے پر ان کا بہت احترام ہے۔ اگر ویانا کی طرح انتہائی نگہداشت یونٹوں میں کورونا صورتحال بہتر نہیں ہوتی تووہ انسانی جانوں کو بچانے کے لئے مزید سخت لاک داؤن کے حق میں ہیں۔
خیال رہے کہ روڈلف انشوبر نے گزشتہ روز وزیر صحت کا قلمدان چھوڑ دیا تھا۔ انہوں نے استعفیٰ دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ ان پر کورونا کی وجہ سے کام کا بہت زیادہ دباؤ تھا جس کی وجہ سے انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے۔