آرمی چیف کی جاپانی سفیر سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپان کے سفیر متسودا کونینوری نے ملاقات کی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، علاقائی استحکام کیلئے جاپان کی کوششیں قابل تعریف ہیں۔جاپانی سفیر نے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کی خصوصی تعریف کی اور پاکستان سے تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔