تحریک لبیک کے کارکنوں کی گرفتاری کے حوالے سے محکمہ داخلہ نے اہم رپورٹ جاری کردی

تحریک لبیک کے کارکنوں کی گرفتاری کے حوالے سے محکمہ داخلہ نے اہم رپورٹ جاری ...
تحریک لبیک کے کارکنوں کی گرفتاری کے حوالے سے محکمہ داخلہ نے اہم رپورٹ جاری کردی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزارت داخلہ نے ملک کے مختلف شہروں میں تحریک لبیک کے احتجاج اور دھرنوں سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے۔

وزارت داخلہ کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر سے تحریک لبیک کےدو ہزار 135 افراد گرفتار کرلیےگئے جن میں سب سے زیادہ 1669 افراد پنجاب سے گرفتار کیے گئے جبکہ  سندھ سے 228، خیبرپختونخوا سے 193 اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے 45 افراد گرفتار کیےگئے جبکہ گرفتار افراد کے خلاف انسداد دہشت گردی کے مقدمات قائم کیے گئے ہیں۔

مظاہرین کے تشدد سے ابتک لاہور میں 100 سے زائد اہلکار زخمی جبکہ دو اہلکار شہید ہوچکے ہیں۔

مزید :

قومی -