رمضان میں تراویح پڑھنے والوں کو کیا خوشخبری سنائی گئی ہے؟

رمضان میں تراویح پڑھنے والوں کو کیا خوشخبری سنائی گئی ہے؟
رمضان میں تراویح پڑھنے والوں کو کیا خوشخبری سنائی گئی ہے؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رمضان المبارک کے دوران مسلمان دن بھر روزہ رکھتے اور رات کو تراویح میں قرآن کریم سنتے ہیں۔ روزہ اور تراویح اللہ کو راضی کرنے کے اعمال ہیں جن کے بارے میں مسلمانوں کو بہت سی خوشخبریاں سنائی گئی ہیں۔ 

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جو لوگ رمضان کے روزے ایمان و احتساب کے ساتھ (ثواب کی نیت سے) رکھیں گے ان کے سب گزشتہ گناہ معاف کردیے جائیں گے۔ اور ایسے ہی جو لوگ ایمان و احتساب کے ساتھ رمضان کی راتوں میں نفل تراویح پڑھیں گے ان کے بھی سب پچھلے گناہ معاف کردیے جائیں گے اور اسی طرح جو لوگ شب قدر میں ایمان و احتساب کے ساتھ نوافل پڑھیں گے ان کے بھی سارے پچھلے گناہ معاف کردیے جائیں گے۔ (بخاری و مسلم)

ایک اور حدیث میں بھی تراویح کے حوالے سے خوشخبری سنائی گئی ہے چنانچہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا

روزہ اور قرآن دونوں بندہ کی سفارش کریں گے، روزہ عرض کرے گا اے میرے پروردگار میں نے اس بندے کو کھانے پینے اور نفس کی خواہش پوری کرنے سے روکے رکھا تھا، آج میری سفارش اس کے حق میں قبول فرما۔ قرآن کہے گا، میں نے اس کو رات میں سونے اور آرام کرنے سے روکے رکھا تھا، خداوند آج اس کے حق میں میری سفارش قبول فرما۔ چنانچہ روزہ اور قرآن دونوں کی سفارش اس بندے کے حق میں قبول کی جائے گی۔ (البیہقی فی شعب الایمان)