احسن اقبال اور علی نواز اعوان آمنے سامنے ،ایک دوسرے کو کھری کھری سنادیں

احسن اقبال اور علی نواز اعوان آمنے سامنے ،ایک دوسرے کو کھری کھری سنادیں
احسن اقبال اور علی نواز اعوان آمنے سامنے ،ایک دوسرے کو کھری کھری سنادیں

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال اور پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی نوازاعوان کے درمیان  جیو نیوز کے پروگرام میں شدید تکرار دیکھنے میں آئی۔

پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے علی نواز اعوان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ میرے جونیئر ہیں، اس طرح باتیں نہ کریں، آپ کو میڈیا سیل والے پوائنٹس دے دیتے ہیں اور آپ یہاں آکر گفتگو کرتے ہیں۔جس پر علی نواز اعوان نے ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرا توسیاست میں مریم سے زیادہ تجربہ ہے، ہم نے جو دھرنا دیا اس کے لیے جدوجہد کی تھی، پی ٹی آئی کا دھرنا پرامن طور پر اسلام آباد پہنچا تھا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کوئی ایسی مثال قائم نہ کی جائے کہ کل حکومت وقت سیاسی جماعتوں پر بھی پابندی لگادے۔وزیراعظم اپنے علاوہ باقی سب کو چور اور ڈاکو سمجھتے ہیں۔ مذہبی انتہاپسندی کی سوچ خطرناک ہے، جتنی سزا ہم نے بھگتی ہے ہم پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔

مزید :

قومی -