بارش کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی 

بارش کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی 
بارش کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں  آج(بدھ سے) اتوار کے روز تک  شدید بارشوں کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی، چکوال اور اٹک میں شدید بارشیں متوقع ہیں جبکہ جنوبی پنجاب کے اضلاع میں بھی ژالہ باری اور شدید بارشوں کا امکان ہے۔جمعرات کے روز بلو چستان، پنجاب، بالائی سندھ، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ سندھ اور جنوبی بلوچستان میں گرم رہا۔ تاہم دیر اور مری میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

مزید :

قومی -