تحریک لبیک پر پابندی کیوں لگائی اور معاملات کب تک مکمل ٹھیک ہو جائیں گے؟وزیر داخلہ شیخ رشید نے اندر کی بات بتادی

تحریک لبیک پر پابندی کیوں لگائی اور معاملات کب تک مکمل ٹھیک ہو جائیں ...
 تحریک لبیک پر پابندی کیوں لگائی اور معاملات کب تک مکمل ٹھیک ہو جائیں گے؟وزیر داخلہ شیخ رشید نے اندر کی بات بتادی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ٹھریک لبیک(ٹی ایل پی) پر پابندی لگانےکافیصلہ ضروری ہوگیاتھا ،کراچی اور فیصل آباد میں تھوڑے مسائل ہیں باقی سب کچھ کھل چکاہے ، چوبیس گھنٹوں تک تمام معاملات ٹھیک ہوجائیں گے اورسب کچھ کھل جائےگا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشیداحمد نے کہا کہ ٹی ایل پی سے جومعاہدہ تھا وہ اعجازشاہ نے کیاتھا ہم مسودے کے معاملے کولیکرآگے بڑھ رہے تھے، ٹی ایل پی والوں سے مسودے پر دو دن بات چیت ہوتی رہی، وہ ایسا مسودہ چاہتے تھے جوکسی صورت قبول نہیں کیا جاسکتاتھا۔شیخ رشید نے کہا کہ سڑکوں پر کیا ہو رہا تھا ؟پوری دنیانے دیکھ لیا، صورتحال خرابی کی طرف جارہی تھی،عدالتوں میں فیصلے ہوتے ہیں سڑکوں پر نہیں ،اس لئے ٹی ایل پی پر پابندی لگانا ضروری تھا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس تنقیدکے علاوہ کوئی اورکام ہی نہیں ہے پاکستان میں اسلام کاعلم بلند ہے ،ملک کو اندر سے نقصان پہنچانا مخالفین کاایجنڈاہے، میراخیال ہے شہبازشریف مذاکرات اور الیکشن اصلاحات کی طرف جائیں گے،وزیراعظم عمران خان صبح شام صورتحال بہترکرنے میں لگے ہیں اور وہ بہت محنت کررہے ہیں،حالات بہتری کی جانب ہیں ۔

مزید :

قومی -