تحریک انصاف کے پشاور جلسے میں کتنے لوگ تھے؟ ممکنہ تعداد سامنے آگئی
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)عمران خان کو حکومت سے ہٹائے جانے کے بعد تحریک انصاف نے پاور شو کے لیے پشاور میں جلسہ کیا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے حصہ لیا ، اس حوالے سے مختلف اعداد سامنے آ رہے ہیں ۔
اس حوالے سے ایک صحافی نے کہا کہ انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق جلسے میں شرکت کے لیے 15سے20ہزار لوگ پشاور آئے۔ معروف اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے کہا کہ تمام خفیہ اداروں کی رپورٹس کے مطابق پشاور جلسے میں 10سے 12ہزار لوگ شریک ہوئےجن میں سے آدھے لوگ دیگر علاقوں سے آئے۔
جی بالکل۔ تمام خفیہ رپورٹس کیمطابق پشاور جلسے میں تعداد 10/12 ہزار رہی۔ جن میں سے 5/6ہزار دیگر علاقوں سے لائے گئے۔ پشاور کے مقامی انتہائی کم تھے۔ آج کے جلسے کو تو 2011/2014 کا ریکارڈ توڑنا چاہیے تھا لیکن مایوس کیا۔ https://t.co/lphOOsfedl
— Gharidah Farooqi (@GFarooqi) April 13, 2022