استعفیٰ منظور نہیں ہوا،شاہ فرمان تاحال خیبر پختونخوا کے گورنر ہیں، ترجمان
پشاور(آئی این پی) ترجمان کا کہنا ہے کہ شاہ فرمان تاحال خیبر پختونخوا کے گورنر ہیں، ان کا استعفیٰ منظور نہیں ہوا۔ترجمان نے کہا ہے کہ صدر مملکت نے فی الحال گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان کا استعفیٰ منظور نہیں کیا ہے۔ صدر منظوری کے بعد گورنر کو ڈی نوٹیفائی کریں گے، جس کے بعد وہ گورنر ہاؤس چھوڑ دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ گورنر نئے گورنر کے حلف لینے تک گورنر ہاؤس میں رہ سکتے ہیں۔ نئے گورنر سے شاہ فرمَان ممکنہ طور پر حلف نہیں لیں گے۔
ترجمان