انتخابات وقت سے پہلے نئی مردم شماری کی بنیاد پر ہونا ممکن نہیں، ذرائع
اسلام آباد (این این آئی)وقت سے پہلے انتخابات نئی مردم شماری کی بنیاد پر نہیں ہوسکیں گے، ساتویں مردم شماری کی بنیاد پر انتخابات 2023 ء میں ہی ممکن ہیں۔ذرائع کے مطابق ملک میں ساتویں مردم شماری کا باقاعدہ عمل اگست سے شروع ہوگا، ساتویں مردم شماری اگست، ستمبر میں جاری رہے گی، ساتویں مردم شماری کے نتائج دسمبر میں مرتب کرکے الیکشن کمیشن کو دیئے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق وقت سے پہلے انتخابات کیلئے چھٹی مردم شماری کی بنیاد پر حلقہ بندیاں ہوسکیں گی۔مشترکہ مفادات کونسل نے 2023ء کے انتخابات ساتویں مردم شماری کی بنیاد پر کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔واضح رہے کہ چھٹی مردم شماری کراچی میں کم آبادی ظاہر ہونے کے باعث متنازعہ رہی ہے۔
انتخابات