جنوبی افریقہ، سابق وزیر اعظم عمران خا ن کے حق میں احتجاجی مظاہرہ
جوہانسبرگ(فہیم شبیر سے)دنیا بھر کی طرح جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں بھی پاکستان تحریک انصاف کے عہدیداران اور کارکنان نے سابق وزیر اعظم عمران خا ن کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں شریک اوورسیز پاکستانیوں نے بھکاری حکمران بن گئے جیسی تحریروں پر مشتمل پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، بینرز پر بیرونی سازش نامنظور اور ہم عمران خان کے ساتھ ہیں کے نعرے درج تھے،کئی پاکستانیوں نے بھکاری کبھی لیڈر نہیں بن سکتے والے بینرز اٹھا رکھے تھے۔اس موقع پرپاکستان تحریک انصاف جنوبی افریقہ کے صدر رائے انتخاب خاں علی منج نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں غیر ملکی مداخلت ناقابل قبول ہے۔مقررین نے کہا کہ ہم اپنے قائد کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔مظاہرے میں پاکستانی کیمونٹی کی کثیر تعداد موجود تھی۔
احتجاجی مظاہرہ