ڈی جی انٹیلی جنس بیورو ڈاکٹر محمد سلیمان لمبی چھٹیوں پر چلے گئے
اسلام آباد (آئی این پی)ڈائریکٹر جنرل آئی بی ڈاکٹر محمد سلیمان 90 روز کی لمبی چھٹیوں پر چلے گئے ہیں۔رپورٹس کے مطابق اعظم خان کے بعد سابق وزیراعظم کے دوسرے دست راست بھی لمبی رخصت پر روانہ ہوگئے ہیں۔ڈائریکٹر جنرل آئی بی ڈاکٹر محمد سلیمان اچانک 3 ماہ کی رخصت پر چلے گئے ہیں جس کے بعد ایڈیشنل ڈی جی عبدالخالق شیخ کو قائم مقام ڈی جی آئی بی کا چارج دے دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ سال 2018 میں سابق حکومت کی جانب سے ڈاکٹر محمد سلیمان کو ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو تعینات کیا گیا تھا۔
سلیمان