ہفتے کی چھٹی ختم کرنے پرسرکاری ملازمین کااحتجاج کا اعلان 

 ہفتے کی چھٹی ختم کرنے پرسرکاری ملازمین کااحتجاج کا اعلان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 اسلام آباد (آئی این پی)نئے وزیراعظم نے آتے ہی جواہم فیصلے کیے ہیں اس سے کچھ طبقات میں خوشی کی لہر دوڑ پڑی جبکہ سرکاری ملازمین کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑاہے۔ سرکاری دفاتر کے اوقات کار میں تبدیلی کرتے ہوئے ہفتے میں 2سرکاری تعطیلات بھی ختم کرنے پر ملازمین نے احتجاج کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی سرکاری ملازمین نے آج جمعرات سے احتجاج کا اعلان کردیا۔ملازمین آج صبح 11 بجے وزارتِ خزانہ کے سامنے بھرپور  احتجاج کریں گے۔ احتجاج میں وفاقی وزارتوں، محکموں، ڈویژنز کے ملازمین کو شرکت کی ہدایت کردی گئی۔وفاقی سرکاری ملازمین کی تمام تنظیموں کا مشترکہ اجلاس بلانے کا بھی فیصلہ کیاگیا۔اجلاس بلانے کا فیصلہ آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس نے کیا۔اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے فیصلہ سازی کی جائے گی۔
سرکاری ملازمین کا احتجاج

مزید :

صفحہ آخر -