نئے انتخابات کے بعد عمران خان وزیراعظم  ہونگے،فیصل جاوید

نئے انتخابات کے بعد عمران خان وزیراعظم  ہونگے،فیصل جاوید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ یہ صرف چند ہفتوں کی امپورٹڈ حکومت ہے‘جس اسمبلی کو یہ دھاندلی سے آئی اسمبلی کہتے تھے نئے انتخابات کا مطالبہ کرتے تھے‘جب ہم نے کہا کہ آؤ دوبارہ میدان میں تو اسی اسمبلی سے انہوں نے اپنی حکومت بنا لی‘عوام کی پرزور مہم سے نئے انتخابات میں عمران خان وزیراعظم پاکستان ہونگے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ پیغام میں سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ جس اسمبلی کو یہ دھاندلی سے آئی اسمبلی کہتے تھے، نئے انتخابات کا مطالبہ کرتے تھے۔پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا ہے کہ جب ہم نے کہا کہ آؤ دوبارہ میدان میں تو اسی اسمبلی سے انہوں نے اپنی حکومت بنا لی۔سینیٹر فیصل جاوید نے مزید کہا کہ یہ صرف چند ہفتوں کی امپورٹڈ حکومت ہے  پھر عوام کی پرزور مہم سے نئے انتخابات میں عمران خان وزیراعظم پاکستان ہونگے۔
فیصل جاوید 

مزید :

صفحہ آخر -