وزارت مذہبی امور نے مکہ مدینہ میں حج کی تیاریاں شروع کر دیں 

 وزارت مذہبی امور نے مکہ مدینہ میں حج کی تیاریاں شروع کر دیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) وزارت مذہبی امور نے مکہ مدینہ میں حج2022ء کی تیاریاں شروع کر دیں۔ حج اپریشن2022ء کے لئے ٹرانسپورٹ اور عمارتوں کے حصول  کے لئے ٹینڈر جاری، ڈی جی حج ابرار مرزا نے ہنگامی بنیادوں پر سرکاری حج سکیم کے عازمین کے لئے مکہ مدینہ میں عمارتوں کے حصول کے لئے منصوبہ تشکیل دے دیا۔ وزارت مذہبی امور کی روایات کے مطابق میرٹ پر عمارتوں کے حصول کے لئے سعودی اخبارات میں باقاعدہ ٹینڈر دے دیا گیا ہے،اچھی عمارتوں کے حصول کو ہدف بنایا گیا ہے۔ ڈائریکٹر حج مکہ ساجد منظور سعدی کے ذرائع نے بتایا ہے وفاقی سیکرٹری مذہبی امور سردار اعجاز خان جعفر جو جدہ میں 21 تا23مارچ ہونے والی عالمی حج و عمرہ کانفرنس میں شرکت کے لئے سعودیہ تشریف لائے تھے اس موقع پر حج2022ء کی تیاریوں کا بھی جائزہ لیا اور ہدایات جاری کیں۔حج 2022ء کے لئے سرکاری حج سکیم کے لئے مکہ مدینہ میں اچھی عمارتیں حاصل کی جائیں۔انہوں نے کہا ڈی جی حج بھی حج2022ء کے اپریشن کو مثالی بنانے کے لئے پُرعزم ہیں۔سرکاری حج سکیم نہیں ہو گی پر خبریں حقائق کے منافی ہیں سرکاری حج ہو گا حتمی فیصلہ پاکستان کو حج کوٹہ ملنے کے بعد وزارت مذہبی امور کرے گا، ہم پوری طرح تیار ہیں اپنا کام کر رہے ہیں۔
تیاریاں 

مزید :

صفحہ آخر -