آشیانہ اقبال کیس میں پنجاب اسمبلی ریکارڈ اور گواہان طلب 

آشیانہ اقبال کیس میں پنجاب اسمبلی ریکارڈ اور گواہان طلب 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس میں پنجاب اسمبلی کا ریکارڈ اور گواہان طلب جبکہ رمضان شوگر ملز کیس میں بریت درخواست پر مزید دلائل آئندہ سماعت پرطلب کر لئے ہیں،حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے اور حاضری مکمل کروائی، احتساب عدالت نے آشیانہ ہاؤسنگ اور رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت کی،میاں شہباز شریف کی جانب سے حاضری معافی درخواست جمع کروائی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا،گزشتہ روزآشیانہ اقبال ہاؤسنگ کیس میں گواہ تجمل اسلام کے بیان پر جزوی جرح مکمل کرلی گئی،پنجاب اسمبلی ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن نے عدالت کوبتایا کہ میاں شہباز شریف کے وزیر اعلیٰ کے وقت کا پرانا ریکارڈ پیش کرنے کے لئے دقت دیا جائے،عدالت نے ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے گواہان کو آئندہ سماعت پرطلب کر لیا جبکہ رمضان شوگر مل کیس میں عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت درخواستوں پر مزید دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 28اپریل تک ملتوی کردی،نیب کے ریفرنس کے مطابق میاں شہباز شریف پر رمضان شوگر ملز کے لیے سرکاری خزانے سے نالہ اور پل بنانے کا الزام ہے جبکہ آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل کیس کے دیگر ملزمان میں فواد حسن فواد، احد چیمہ،بسم اللہ کنسٹریکشن کمپنی کے چیف ایگزیکٹو شاہد شفیق، بلال قدوائی، امتیاز حیدر,اسرار سعید اور عارف بٹ وغیرہ شامل ہیں،نیب کے ریفرنس کے مطابق 16ہزار غریب شہریوں نے آشیانہ اقبال ہاؤسنگ کے لئے 61کروڑ روپے جمع کروائے،پنجاب لینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی نے 20جنوری 2015کو معاہدہ کیا،تین سال گزرجانے کے باوجود منصوبہ مکمل نہ ہوسکا،کمپنیوں کی نااہلی کی وجہ سے حکومت کو 64 کروڑ 50لاکھ روپے سے زائد رقم کا نقصان اٹھانا پڑا،علاوہ ازیں احتساب عدالت نمبر دو کے جج نسیم احمد ورک نے منی لانڈرنگ کیس میں بھی میاں شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی ہے،حمزہ شہباز نے عدالت کے روبرو حاضری مکمل کرائی۔
آشیانہ اقبال کیس

مزید :

صفحہ آخر -