اثاثے منجمدکیس،شہباز فیملی وکلاء سے 28اپریل کوحتمی دلائل طلب
لاہور(نامہ نگار)احتساب عدالت نے اثاثے منجمد کرنے کیخلاف دائردرخواست پر میاں شہبازشریف فیملی کے وکلاء سے 28اپریل کو حتمی دلائل طلب کر لئے ہیں،احتساب عدالت کے جج شیخ سجاد احمد نے بطور ڈیوٹی جج کیس پر سماعت کی، درخواست حمزہ شہباز اور نصرت شہباز کی طرف سے دائر کی گئی ہے جس میں عدالت کی جانب سے اثاثے منجمد کرنے کے حکم کو چیلنج کیا گیا ہے،دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ عدالت نے شہبازشریف،حمزہ شہباز،نصرت شہباز،تہمینہ درانی اور کمپنیوں کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا،عدالتی فیصلہ حقائق کے برعکس ہے،عدالتی حکم پر ایسے اثاثے بھی منجمدکر دئیے جس سے ہمارے بزنس پارٹنر متاثر ہوئے،عدالت کااثاثہ جات کو منجمد کرنے کا حکم درست نہیں،اثاثہ جات منجمد کرنے کے احکامات کو کالعدم قراردیاجائے،،عدالت نے حمزہ شہباز اور نصرت شہباز کے وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت آئندہ پیشی تک ملتوی کردی۔
اثاثے منجمدکیس