مونس ایم پی ایز کو خریدنے میں مصروف، پرویز الٰہی نے اسمبلی رولز انا کی بھینٹ چڑھادیئے: عطاء تارڑ 

مونس ایم پی ایز کو خریدنے میں مصروف، پرویز الٰہی نے اسمبلی رولز انا کی بھینٹ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطا ء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پنجاب میں سپیکر نے ضد کی وجہ سے تمام رولز اور ضابطوں کو انا کی بھینٹ چڑھا دیا ہے،وزیر اعلی کے استعفے کے بعد فی الفور نئے وزیر اعلی کا انتخاب کروایا جائے،نئے وزیر اعلی کا شیڈول جاری کروا کر کاغذات کی جانچ پڑتال کی گئی، پرویز الٰہی کے پاس اراکین کی تعداد پوری نہیں جس کی وجہ سے قانون کو پاؤں تلے روندا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور ائیرپورٹ کے قریب واقع ہوٹل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔عطا تارڑ نے کہا کہ اسمبلی سرکاری ملازمین پرویز الٰہی کی ہدایات پر الیکشن جتوانے کیلئے کوشاں ہیں۔مونس الٰہی کی ڈیل بڑے کنٹریکٹر کے ساتھ ہوئی کروڑوں روپے لئے ہیں، پی ٹی آئی کے ممبران کو پیسوں کا لالچ دیاجارہاہے،کئی بار اپنے اراکین کی تعداد بتائی ہے آج اور کل دو سو ہی تعداد ہے،پرویز الٰہی تاخیری حربے چھوڑ دیں، آپکے ممبرز کی تعداد میں اضافہ نہیں ہوگا۔فیاض الحسن چوہان نے دس ممبران کی معطلی کی بات کی ہے ایسا نہیں ہوگا کسی کو بھی معطل کر دیں۔ ممبر کی معطلی آئین و قانون کے خلاف ہوگا۔کوئی بھی غیر آئینی کام ہوا تو سختی سے نمٹیں گے،اسمبلی کو سیل کر دیا میڈیا کو اندر جانے کی اجازت نہیں، ہٹلر کی اسمبلی بنادی ہے۔عطاء اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ ہمارامطالبہ ہے میڈیا کو الیکشن والے دن رسائی دی جائے،شفاف الیکشن تب ہی ہوگا جب صحافیوں کو کوریج کی اجازت ہوگی،جو آزاد ادارے پلڈاٹ، فافن کے نمائندگان کو گیلری میں آنے کی اجازت دی جائے۔پرویز الٰہی سے اپیل کرنا چاہتاہوں الیکشن کو سیاست رہنے دیں ذاتی دشمنی مت بنائیے،وزارت اعلی کا الیکشن ہوگا اور شفاف ہوگا،پرویز الٰہی نے حمزہ اور علیم خان کی لڑائی کی کہانی گھڑی ہے،ایسے لوگ ہیں جو ن سے ش نکالتے تھے لیکن ہم نے پارلیمنٹ سے پی ٹی آئی ہی نکال دی، سعودی عرب کی گھڑی جب بیچی تو اس وقت امر بالعروف یاد نہ آیا،عمران خان نے یہودی گولڈ سمتھ کی کمپین چلائی،شہزاد اکبر اور شہباز گل کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے کیونکہ یہ بھاگ جائیں گے،شہبازگل امریکہ سے ڈالر لیتا ہے جو چھپاتا ہے،شہزاد اکبر کی سپین میں جائیداد ہیں،اداروں کے سربراہان کے خلاف پروپیگنڈہ شروع ہوگیاہے،مذہب کارڈ نہیں چلا تو اداروں کے سر براہوں کیخلاف بیانات شروع ہو گئے ہیں،ایف آئی اے لوگوں کو پکڑ رہا ہے جو اداروں کے خلاف مہم چلا رہے تھے،کبھی مذہب کبھی بین الاقوامی سازش تو نااہلی چھپانے کیلئے اداروں کو نشانہ بناتے ہیں،اگر ممبر معطل ہوئے تو الیکشن نہیں ہوں گے،سی سی ٹی وی فوٹیج توڑ پھوڑ کی سامنے لائیں،قرآن پاک پر حلف دینے کو تیار ہیں پرویز الٰہی اوراسمبلی سٹاف کہہ دے کہ ہم نے توڑ پھوڑ کی اگر ثابت ہوگیا تو الیکشن سے دستبردار ہوکر گھر چلے جائیں گے،شہزاد اکبر نے بیدیاں روڈ پر بے نامی گھر رکھا ہوا ہے وہ کہاں سے آیا،شہبازگل اسلام آباد میں رہتے تو چک شہزاد میں فارم ہاؤس کیسے بنا لیا،کسی سے انتقام نہیں لیں گے،شہباز گل نے قائد اعظم یونیورسٹی میں خاتون کو ہراساں کیا،عمران خان اقتدار میں تھے تو کراچی سے نوشہرہ تک الیکشن ہارے، حوصلہ کریں اقتدار سے دوری برداشت نہیں ہو رہی؟اب لوگوں سے پوچھیں مہنگا آٹا اور مہنگی بجلی بھی لوگوں نے خریدی تو انہیں تکلیف ہوئیں۔
عطا تارڑ

مزید :

صفحہ آخر -