ڈویژنل پبلک سکول،مستحق بچوں کو رعایت دینے کا فیصلہ

ڈویژنل پبلک سکول،مستحق بچوں کو رعایت دینے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان (نامہ نگار)ڈویژنل پبلک سکول و کالج ڈیرہ غازی خان کو فعال کرنے کے ساتھ بچوں کیلئے حفظ قرآن اور  ہارس رائیڈنگ سمیت اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں مستحق بچوں کو فیس میں رعائت دینے کی بھی ہدایت جاری کی گئیں ہیں کمشنر و چیئرمین کمشنر لیاقت علی چٹھہ کی صدارت ڈویژنل پبلک سکول و کالج ڈیرہ غازی خان کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ادارہ کو فعال کرنے،تعلیمی اور تفریحی (بقیہ نمبر1صفحہ6پر)
سہولیات کی فراہمی کیلئے اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔بورڈ آف گورنرز نے انٹرنی اساتذہ کو تعینات کرنے پر بھی مشاورت کی۔ڈویژنل پبلک سکول و کالج میں بائیو میٹرک حاضری اور معاملات بہتر کرنے اور  درجہ چہارم کے ملازمین کو باقاعدہ یونیفارم میں ملبوس کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔کمشنر نے کہا کہ ادارہ  صفائی معاملات کو آٹ سورس کرنے کیلئے حکمت عملی بنائی جائے۔کمشنر نے کہا کہ جمخانہ کلب کے اخراجات سے کلب کے رقبہ پر ہارس رائیڈنگ کلب بنائیں گے اور ایک ہفتہ کے اندر فنکشنل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔صبح کے اوقات میں ڈی پی ایس کے بچے اور سیکنڈ شفٹ میں جمخانہ کلب کے اراکین گھڑ سواری کریں گے معاملات کیلئے پرنسپل ڈی پی ایس،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید اور سماجی شخصیت اللہ بخش کورائی کی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔پرنسپل ڈویژنل پبلک سکول و کالج میجر ریٹائرڈ اعظم کمال نے بریفنگ دی۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن خالد منظور،اے ڈی سی سیف الرحمن،اے سی جی حیات اختر،چیئرپرسن تعلیمی بورڈ ڈاکٹر کشور ناہید رانا،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید،ڈاکٹر شاہینہ محبوب،سلیم کوثر،صادق حسین،اللہ بخش کورائی اور دیگر موجود تھے۔ڈیرہ غازی خان میں جدید انٹر سٹی بس ٹرمینل ایک ماہ تک فنکشنل کرنے کی ڈیڈ لائن مقررکر کے 15 مئی کو بس ٹرمینل محکمہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.سول مائنر پر ایک کلومیٹر سے زائد چھ فٹ چوڑا جوگنگ ٹریک بھی بنے گا۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے معائنہ کرتے ہوئے ہدایات جاری کردیں کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے زیر تعمیر انٹرسٹی بس ٹرمینل کا درہ کیا اور   ٹرانسپورٹرز کو نوید سناتے ہوئے کہاکہ بس ٹرمینل میں اعلی معیار کی سفری سہولیات میسر ہوں گی۔ بس ٹرمینل کی کامیابی کیلئے ٹرانسپورٹرز کو ساتھ لیکر چلا جائیگا،سیکورٹی،صفائی اور دیگر معاملات حل کریں گے. ایکسیئن بلڈنگز محمد وقاص نے کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ماڈرن انٹر سٹی بس ٹرمینل پر 32 کروڑ 70 لاکھ روپے خرچ کئے جارہے ہیں کمشنر لیاقت علی چٹھہ سے ٹرانسپورٹرز نے ملاقات کی اور کمشنر نے بس ٹرمینل کی افادیت سے آگاہ کیا. علاوہ ازیں کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے سول مائنرکا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایک کلومیٹر سے زائد جوگنگ ٹریکس بنانے کی ہدایت کی. کمشنر نے کہاکہ سول مائنر کے کنارہ پر چھ فٹ چوڑی ٹف ٹائل روڈ بنے گی، ٹف ٹائلز روڈ کو 15 روز کے اندر مکمل کی جائے اور سول مائنر کی لائننگ کرکے پودے بھی لگائے جائیں. کمشنر نے کہاکہ پی ایچ اے ورک کا ٹینڈر 15 اپریل کو جاری ہوگا،. اس موقع پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید اور قائمقام سیکرٹری آر ٹی اے سیف الرحمن بلوانی ایس ای پبلک ہیلتھ ملک جواد کلیم اور دیگر موجودتھیڈیرہ غازی خان میں جدید انٹر سٹی بس ٹرمینل ایک ماہ تک فنکشنل کرنے کی ڈیڈ لائن مقررکر کے 15 مئی کو بس ٹرمینل محکمہ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.سول مائنر پر ایک کلومیٹر سے زائد چھ فٹ چوڑا جوگنگ ٹریک بھی بنے گا۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے معائنہ کرتے ہوئے ہدایات جاری کردیں کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے زیر تعمیر انٹرسٹی بس ٹرمینل کا درہ کیا اور   ٹرانسپورٹرز کو نوید سناتے ہوئے کہاکہ بس ٹرمینل میں اعلی معیار کی سفری سہولیات میسر ہوں گی۔ بس ٹرمینل کی کامیابی کیلئے ٹرانسپورٹرز کو ساتھ لیکر چلا جائیگا،سیکورٹی،صفائی اور دیگر معاملات حل کریں گے. ایکسیئن بلڈنگز محمد وقاص نے کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ماڈرن انٹر سٹی بس ٹرمینل پر 32 کروڑ 70 لاکھ روپے خرچ کئے جارہے ہیں کمشنر لیاقت علی چٹھہ سے ٹرانسپورٹرز نے ملاقات کی اور کمشنر نے بس ٹرمینل کی افادیت سے آگاہ کیا. علاوہ ازیں کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے سول مائنرکا دورہ کیا جہاں انہوں نے ایک کلومیٹر سے زائد جوگنگ ٹریکس بنانے کی ہدایت کی. کمشنر نے کہاکہ سول مائنر کے کنارہ پر چھ فٹ چوڑی ٹف ٹائل روڈ بنے گی، ٹف ٹائلز روڈ کو 15 روز کے اندر مکمل کی جائے اور سول مائنر کی لائننگ کرکے پودے بھی لگائے جائیں. کمشنر نے کہاکہ پی ایچ اے ورک کا ٹینڈر 15 اپریل کو جاری ہوگا،. اس موقع پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عبید الرشید اور قائمقام سیکرٹری آر ٹی اے سیف الرحمن بلوانی ایس ای پبلک ہیلتھ ملک جواد کلیم اور دیگر موجودتھے۔
فیصلے