فورس لوڈشیڈنگ شروع، دورانیہ 16گھنٹے، شہریوں کا پارہ ہائی
ملتان، بہاولپور، پکا لاڑاں (خصوصی رپورٹر ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) جھانگی والا فیڈر 16 گھنٹہ بند‘بستی بھٹیاں‘ ساہلاں لال دی گوٹھ بستی حاجیاں بستی کالیاں جعفری ٹاؤن بجلی کی بندش کے باعث شہری خوار ہوگئے روزہ دار پریشان‘ بجلی آدھے گھنٹہ آتی ہے اورتین گھنٹہ کیلئے چلی جاتی ہے ایس ای واپڈا بہاولپورسے فوری نوٹس لینے اوراصلاح احوال کامطالبہ‘بستی بھٹیاں‘ ساہلاں لال دی گوٹھ بستی حاجیاں بستی(بقیہ نمبر18صفحہ6پر)
کالیاں جعفری ٹاؤن کے رہائشیوں نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ رمضان المبارک میں طویل لوڈشیڈنگ کاسلسلہ روزبروز طول پکڑتاجارہاہے جھانگی والا فیڈر 14 سے 16 گھنٹہ بند رہنامعمول بن چکاہے اہلیان علاقہ اور خاص طورپر روزہ دار سخت پریشان ہیں انہوں نے بتایا کہ آدھے گھنٹہ کیلئے بجلی آتی ہے اور تین تین گھنٹہ کیلئے بجلی غائب ہوجاتی ہے جب واپڈافون کیاجاتاہے تو یہ کہہ کرٹرخادیاجاتاہے کہ ملتان والوں نے بجلی بند کی ہے صارفین نے وزیراعظم پاکستان شہبازشریف‘ ایس ای واپڈابہاولپور سے فوری نوٹس لینے اوراصلاح احوال کامطالبہ کیا ہے۔ ٹیوب ویلوں کی ریکوری اور بجلی کی کم پیداوار کی وجہ سے دیہاتی علاقوں میں فورس لوڈ شیڈنگ شروع کردی گئی ہے اوراس کا دورانیہ 16گھنٹے تک پہنچ گیا ہے جب اس حوالے سے واپڈا حکام سے رابطہ کیا گیا تو چیف ایگزیکٹیو کے ترجمان نے بتایا کہ بجلی جنریشن درست نہیں ہے اور ٹیوب ویل والے علاقوں میں 60ہزار کے قریب آبادی پر مشتمل صارفین رہتے ہیں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے سحری اور افطاری کے دوران بھی بجلی بند کردی جاتی ہے خاص طورپر لال سوہانرا گریڈ اسٹیشن کے ملحقہ علاقے جن میں عباس نگر،ڈیر ہ بکھا،لال سوہانرا کے مواضیات اور چکوک شامل ہیں روزانہ 16گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا عوام سامنا کررہے ہیں یہ فورس لوڈ شیڈنگ گریڈ اسٹیشن سے کی جاتی ہے متاثرین نے وزیراعظم شہباز شریف سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے واپڈا سب ڈویژن اللہ آباد کے تین فیڈرز، میتلا فیڈر،جن پور اور کچی محمد خان فیڈر میں گزشتہ چند دنوں سے بجلی کی غیر علانیہ لوڈشیڈنگ کی بد ولت معمولات زندگی متاثر ہونے لگے۔ بے حس واپڈا افسران کے خلاف علاقہ مکین سراپا احتجاج۔ شہریوں کلیم اللہ، ملک عاصم، محمد عادل، حبیب اللہ خان، محمد سجاول، محمد بلال، محمد علی، انور علی، فرید الدین، محمد سجاد، ظہیر عباس، محمد ارتضی، عبدالکریم، علی خان، شبیر احمد، ملک احمد رضا ودیگر درجن بھر میپکو صارفین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے "خبریں " کو بتایا کہ واپڈا افسران کی بے حسی کی بدولت سحری اور افطار کے وقت بھی بجلی غائب رہنے لگی ہے۔ ایس ڈی او سے رابطہ کرتے ہیں تو وہ کال اٹینڈ نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی آنکھ مچولی نے ان کا جینا دوبھر کردیا ہے اور معمولات زندگی درہم برہم ہو کر رہ گئے ہیں۔ شہریوں نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے اور لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے مطالبہ کیا ہے۔ موقف لینے کے لیے رابطہ کیا گیا مگر ایس ڈی او موصوف نے کال اٹینڈ نہ کی۔