ضلع کچہری ملتان،سہولیات کا فقدان،سائلین گرمی سے نڈھال
ملتان)خصو صی ر پو رٹر) ضلع کچہری ملتان میں سائلین کے لئے سہولیات ناپید ہوگئیں،دور دراز سے آنیوالے سائلین گرمی(بقیہ نمبر9صفحہ6پر)
سے پریشان ہیں۔گرمی سے نڈھال سائلین کیلئے کچہری میں سایہ دار جگہ ہی موجود نہیں، ضلع کچہری میں سائلین کے پانی پینے کے لئے واٹر کولر بھی نہیں لگائے گئے۔سائلین کے لئے سایہ دار شیڈز موجود نہ ہونے سے مسئلہ گھمبیر صورتحال اختیار کر چکا۔ سائلین نے مطالبہ کیا کہ ہے انتظامیہ بیچز کے اوپر شیڈز لگوائیں،جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار چوہدری محمد ارشد صابر مئیو نے کہا ہے کہ سائلین کی سہولیات کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔ سٹی کمپلیکس ٹاور بننے سے ہی تمام مسائل حل ہونگے