شہر اولیاء، انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے اربوں روپے کے فنڈز مختص

شہر اولیاء، انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے اربوں روپے کے فنڈز مختص

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان(سپیشل رپورٹر)سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب مجاہد شیردل نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے شہر اولیاء کے(بقیہ نمبر12صفحہ6پر)
 انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے اربوں روپے کے فنڈز جاری کئے ہیں جس سے نئی سیوریج لائنوں کے منصوبوں پر خصوصی فوکس کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال تک سکیمیں مکمل کرنے کیلئے تمام درکار فنڈز جاری کردیے گئے ہیں تاکہ محکموں کا ٹارگٹ پورا ہوسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیکرٹری پی اینڈ ڈی نے ملتان آمد پر ترقیاتی محکموں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں اور ڈی جی ایم ڈی اے قیصر سلیم نے بھی اجلاس میں شرکت کی سیکرٹری پی اینڈ ڈی پنجاب مجاہد شیردل نے کہا کہ آئی ڈیپ کو سیوریج پلاننگ اور ٹریفک منیجمنٹ کیلئے ٹاسک دے رہے ہیں جبکہ شہر کا مکمل ٹیکنیکل سروے کرکے مسائل اور حل کا جائزہ لینگے۔سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نے کہا کہ اربن یونٹ کے ذریعے ٹریفک منیجمنٹ کی مکمل حکمت عملی تیار کرینگے ملتان کے میگا پراجیکٹس نشتر ٹو اور سب سیکرٹریٹ بلڈنگ پر بلاتعطل کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ماسٹر پلان کے ثمرات شہریوں کو ریلیف کی شکل میں نظر آنے چائیں۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں سیوریج کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ناگزیر ہے۔مستقبل کے تقاضوں کے تحت پلاننگ کرنا ہوگی۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ٹریفک منیجمنٹ اور انفراسٹرکچر کے منصوبے بھی پلاننگ میں شامل کرنا ہونگے۔قبل ازیں ایم ڈی واسا محمد قیصر نے نئی سیوریج سکیموں پر تفصیلی بریفنگ بھی دی۔
مختص