جلد عوامی طاقت سے واپس آئیں گے،عثمان بزدار
راجن پور(تحصیل رپورٹر)تحریک انصاف مخالفین کا ہر محاذ پر ڈٹ کرکے مقابلہ کرئے گی۔ عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں۔ پی ڈی ایم کے جماعتوں کے اتحاد اور غیر قانونی طور پرقائم ہونے والی حکومت چند دن کی مہمان ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد بزدار نے سابق رکن قومی اسمبلی سردار محمد جعفرخان لغاری کے بھائی سابق ایم (بقیہ نمبر27صفحہ6پر)
پی اے سردار عمر خان لغاری کی وفات پر اظہار افسو س کرنے کے موقع پر کہی۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی سازش کے ذریعہ ہماری حکومت کو ختم کیا گیا۔ ان شا اللہ جلد الیکشن کے بعد دوبارہ عوامی طاقت سے اقتدار میں ائیں گے۔ جنوبی پنجاب میں ہمارے ادوار میں سب سے زیادہ ترقی ہو ئی اور منصوبے تکمیل ہوئے ہیں۔ ان شا اللہ عوامی کارگردگی کی بنا پر ووٹ کی پرچی حاصل کریں گے۔ سابق رکن قومی اسمبلی سردار عمرخان لغاری سچے اور کھرے انسان تھے۔ ان کی موت سے ڈیروڈویژن کے لوگ مخلص سیاستدان سے محروم ہو گئے ہیں۔ ان کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا بھی کرائی۔
بزدار