شہباز شریف نئے وزیراعظم،متوالوں کا جشن،ریلیاں 

شہباز شریف نئے وزیراعظم،متوالوں کا جشن،ریلیاں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان،پکھی موڑ(سٹی رپورٹر،نامہ نگار) میاں شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان بننے کی خوشی میں عدیل انجم بھٹی، چوہدری خلیل الرحمان گہلن، رانا ثاقب، شہباز شریف بھٹی، محمد ادریس بھٹی، پیر آفتاب حسین ودیگرہزاروں مسلم لیگ نون کے ورکروں کی جانب سے ایک ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں سینکڑوں موٹرسائیکلوں اور درجنوں گاڑیوں میں سوار اور سینکڑوں پیدل(بقیہ نمبر31صفحہ6پر)
 کارکنوں نے شرکت کی۔ ریلی میں مسلم لیگ نون کے ترانوں پر نوجوانوں نے خوب بھنگڑا ڈالا اور اپنے قائد نواز شریف سے والہانہ محبت کا اظہار کیا۔ ریلی کے شرکا نے پر جوش انداز میں وزیراعظم شھباز شریف، نواز شریف، مریم نواز حمزہ شہباز شریف اور بلال اکبر بھٹی زندہ باد کے نعرے لگائے ریلی 9 بجے رات شروع ھوئی اور رات 30۔11 بجے ڈیرہ بلال اکبر بھٹی صدر حلقہ پی پی 232 ماچھیوال پہنچی ڈیرہ میں موجود ممبر صوبائی کونسل پنجاب مسلم لیگ نون چوہدری محمد امین، چوہدری مزمل، عبدالمجید بھٹی، سرور سلیم بھٹی و دیگر نے ریلی کا والہانہ استقبال کیا ریلی کے قائدین اور کارکنوں پر پھولوں کی بارش کی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد امین نے کہا کہ میاں شہباز شریف نے حلف اٹھاتے ھی مزدوروں پینشنروں اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10فی فیصد اضافہ کا اعلان کر کے غربت بیروزگاری اور مہنگائی میں پسی عوام کی مشکلات کم کرنے کے لیے کوشش کی ھے جس کو عوام نے بہت سراہا ھیاب انشااللہ ملک ایک با پھر ترقی کی منزلیں طے کرے گا اور بہت جلد پنجاب میں بھی حمزہ شہباز شریف وزیراعلی پنجاب ھونگے انہوں نے کہا کہ انشااللہ بہت جلد میاں نواز شریف بھی ھمارے درمیان ھونگے ریلی سے عدیل انجم بھٹی، نواز ھاشمی، ڈاکٹر شوکت سنگیھڑا، چوہدری خلیل الرحمان گہلن، عبدالمجید بھٹی، حافظ نور احمد و دیگر نے بھی خطاب کیا اور بلال اکبر بھٹی کے ساتھ قدم سے قدم ملا کر چلنے کا یقین دلایاپاکستان مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے رانا محمود الحسن،رانا شاہد الحسن اور سابق صدر لوہا مارکیٹ حاجی محمد رفیق چوہان نے قومی اسمبلی میں عمران خان کی حکومت کیخلاف عدم اعتماد کی کامیابی اور شہباز شریف کو وزیراعظم بننے کی خوشی میں آتش بازی،بھنگڑے اورمٹھائی تقسیم کی گئی اس موقع پر ا نہو ں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی بے روز گاری اور چوربازاری کا خاتمہ ہواہے عدم اعتماد کی کامیابی کارکنوں کی فتح ہے عمران خان کی اشتعال انگیز سیاست کے سامنے لیگی کارکنان نے جس صبروتحمل کا مظاہرہ کیا ہے اس مثال نہیں ملتی سیاست عمران کے بس کا کام نہیں ہے انہوں کہا کہ اپوزیشن جماعتوں ملکی سلامتی کا ضامن ہے اعلی عدلیہ کا فیصلہ آئین اور قانون کی بالا دستی ہیں اہم سنگ میل اہمیت کا حامل ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف ایک کامیاب ایڈمنسٹرئٹر حکومتی امور پر مہارت رکھتے ہیں ان کا دور ترقی اور خوشحالی میں ایک نئے باب کا اضافہ کرئے گااور انشااللہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق صدر لوہا مارکیٹ حاجی محمد رفیق چوہان کی رہائش گاہ پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔