کرکٹ ایپ، کرکس لیب کا کویت کرکٹ ایسوسی ایشن سے معاہدہ

  کرکٹ ایپ، کرکس لیب کا کویت کرکٹ ایسوسی ایشن سے معاہدہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(پ ر)جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرکٹ ایپ، کرکس لیب کا کویت کرکٹ ایسوسی ایشن سے معاہدہ،کرکس لیب، کویت کرکٹ ایسوسی ایشن کی کرکٹ میچز کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ڈیجیٹلائز کرے گی کرکس لیب اور کویت کرکٹ ایسوسی ایشن کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت کرکس لیب کویت کرکٹ ایسوسی ایشن کے تمام میچز کو ڈیجیٹلایز کرے گی۔ اس معاہدے کے تحت کمپنی جدید لائیو سکور کارڈ، بین الوقوامی میچز کی انٹرنیٹ کے ذریعے براہ راست کوریج، کھلاڑیوں اور میچز سے متعلق اعدادوشمار اور کھلاڑیوں کی کارکردگی سے متعلق معلومات شامل ہوں گی۔کویت کرکٹ ایسوسی ایشن نے پچھلے چھ ماہ اس ایپ کو استعمال کیا اور اس کی کارکردگی کو اپنی ایسوسی ایشن کے لیے مکمل طور پر جانچا جس کے بعد انہوں نے اس ایپ کو اپنی ضروریات کے مطابق پایااس موقع پر کرکس لیب کے سی ای او جناب ندیم اختر نے کہا کہ،کویت کرکٹ ایسوسی ایشن جی سی سی، مشرق وسطیٰ اور مینا ریجن میں کرکٹ کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ ہمارا مشن ہے کہ ہم اپنے شراکت دار کو ٹیکنالوجی کے ذریعے بہترین راہنمائی فراہم کریں تاکہ وہ کھلاڑیوں کی فلاح، ان کی پہچان میں اضافہ اور مقامی سطح پر کرکٹ کے فروغ میں اپنا اہم کردار ادا کر سکیں۔