شیف اسد نجی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن کا حصّہ بن گئے
لاہور(فلم رپورٹر)پاکستان کے مشہور شیف اسد نجی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن کا حصّہ بن گئے اس میگا ٹرانسمیشن کی میزبانی کے فرائض لالی ووڈ کوئین ریما خان انجام دے رہی ہیں۔”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے شیف اسد نے کہا ہے کہ میرے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ مجھے اتنی شہرت او رمقبولیت ملے گی لیکن خداکی ذات کا خصوصی کرم ہے کہ آج مجھے لوگ پہچانتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں اسد نے کہا کہ میری زندگی میں کوئی خوف نہیں ہے۔اس بات میں کوئی دو رائے نہیں کہ ریما خان جیسی عظیم فنکارہ کے ساتھ کسی بھی نشریات کا حصّہ بننا کسی اعزاز سے کم نہیں ہے رمضان المبارک کی ان خصوصی نشریات کے لئے لاہور کے قریب الجلیل گارڈن میں ایک خوبصورت اور رنگارنگ سیٹ لگایا گیا ہے۔اسد نے مزید بتایا کہ ریما خان سمیت ان نشریات کو کامیاب بنانے کے لئے پوری ٹیم بہت محنت کررہی ہے۔
اس ٹرانسمیشن کے ذریعے لوگوں کو بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے۔