سعود نے گھر کی تزئین و آرائش میں دن رات ایک کیا، جویریہ

سعود نے گھر کی تزئین و آرائش میں دن رات ایک کیا، جویریہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر) سینئراداکارہ جویریہ سعود نے کہا کہ اپناذاتی گھر ہوتو آپ دل و جان سے اس کی خوبصورتی پر توجہ مرکوزکرتے ہیں۔ گھرتیار کرنا جس قدرمحنت طلب کام ہے یہ گھر بناکرپتہ چلا ہے۔ سعود نے گھر کی تیاری میں دن رات ایک کیا ہے اورتب جا کر اس کی تکمیل ہوئی اور اس کی تزئین وآرائش اس سے زیادہ مشکل مرحلہ تھا۔ جویریہ سعود نے کہا کہ فن کسی کی میراث نہیں ہوتااور نہ ڈگریوں سے فن پر عبور حاصل ہو سکتا ہے بلکہ یہ کسی بھی انسان میں خداد صلاحیت ہوتی ہے اوروہ مسلسل کام کر کے اس میں نکھار پیدا کرتا ہے۔ جویریہ سعود نے کہاہے کہ اپنی چھت کسی بھی شادی شدہ خاتون کی سب سے بڑی خواہش ہوتی ہے،ہم نے اپنا گھر بڑی محنت سے تیار کیا ہے اور اس کی ایک ایک چیز بڑی محبت سے خریدی اورترتیب دی ہے،شوبزمیں ڈگری سے زیادہ آپ کوخداد صلاحیتیوں کی بدولت کامیابی ملتی ہے۔ 

مزید :

کلچر -