فلم کورٹ میرج شائقین کو پسند آئے گی، صباء شہزادی
لاہور(فلم رپورٹر)فلم اورسٹیج کی معروف اداکارہ و پرفارمر صبا شہزادی نے کہاکہ میری جلد نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلم ”کورٹ میرج“میں میرا آئٹم سانگ بہت پسند کیا جائے گا۔”کورٹ میرج“میں میرا کردار انوکھا اور اچھوتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں صبا شہزادی نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ ہر چیز کو سمجھنا چاہیے سینئر ماڈلز اور اداکاراؤں کی دل سے عزت کرتی ہوں نام کمانے کے لئے محنت کے ساتھ قسمت کا بھی ہاتھ ہوتا ہے کلاسیکل رقص میں بھی قسمت آزما چکی ہوں۔ جو عزت اور مقام ماڈلنگ کی دنیا میں حاصل ہوا وہ کلاسیکل میں نہیں میرا عزم جوان ہے اور میں ناامید نہیں ہوں۔ آنے والا وقت جلد میرا ہوگا۔ان دنوں میں مختلف کمرشلز میں کام کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف گلوکاروں کی میوزک ویڈیوزمیں بھی ماڈلنگ کررہی ہوں۔صبا شہزادی نے ماڈلنگ کی دنیا میں میدان مار لیا۔صبا شہزادی نے بتایا کہ بہت کم عرصہ میں اپنا مقام بنایا ہے اور ہمیشہ اپنے کام کو سنجیدگی کے ساتھ کیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ آج کل حسد کرنے والے بہت سے لوگ ہیں جواداکار کوشوبز کی دنیامیں آگے بڑھتانہیں دیکھ سکتے مگر وہ شائد یہ نہیں جانتے کہ جب تک اللہ ان کے ساتھ ہے ان کے مقدرمیں کامیابی لکھی ہے تو وہ اسے ہرا نہیں سکتے۔