دیہی علاقوں میں بائیو گیس پلانٹس لگانے کا منصوبہ شروع

دیہی علاقوں میں بائیو گیس پلانٹس لگانے کا منصوبہ شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سپیشل رپورٹر)حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع ملتان میں دیہی علاقوں میں بائیو گیس پلانٹس لگانے کے منفرد منصوبے کا آغاز کردیا گیا ہے قدرتی گیس سے محروم علاقوں کے باسیوں کو بلامعاوضہ حکومت پنجاب کی جانب سے بائیو گیس پلانٹس فراہم کئے جائیں گے جس سے وہ ایک خاندان کیلئے جانوروں کے فضلے سے گیس تیار کرسکیں گے اس حوالے سے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلاس منعقد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ محکمہ توانائی کو بائیو گیس پلانٹس کی فراہمی کیلئے اقدامات کی ہدایت دے دی ہے ضلع میں (بقیہ نمبر37صفحہ6پر)
بلامعاوضہ 320 بائیو گیس پلانٹس لگائے جائیں گے تاکہ جانوروں کے فضلے سے ایک خاندان کیلئے گیس پیدا کی جاسکے گی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ منتخب شہریوں کو بذریعہ قرعہ اندازی بائیو گیس پلانٹس لگاکر دیے جائیں گے جبکہ شرائط پر پورے اترنے والے مویشی پال ڈپٹی کمشنر آفس درخواست دے سکتے ہیں۔عامر کریم خاں کا کہنا تھا کہ یڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان کو اس مہم کا فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے اس منصوبے کا مقصد قدرتی گیس کے متبادل ذرائع پیدا کرنا ہے۔ 
شروع