ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر توصیف طاہر کا رمضان بازار کا دورہ
ڈیرہ غازی خان(بیورورپورٹ)ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر توصیف طاہر نے تحصیل ڈیرہ غازی خان میں قائم میں رمضان بازار کا دورہ کیا اور سٹالز پر چکن و انڈوں کی موجودگی کاجائزہ لیا۔انہوں نے ڈیوٹی پر موجود محکمہ کے سٹاف سے کہا کہ صارفین(بقیہ نمبر48صفحہ6پر)
کو سستے داموں گوشت و انڈوں کی فراہمی میں کوئی تعطل نہیں آنا چاہیے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر جاوید کمال نے ڈائریکٹر لائیو سٹاک کو رمضان بازار میں چکن و انڈوں کی سپلائی کے عمل سے آگاہ کیا۔ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے رمضان بازاروں کے امور بارے اطمینان کا اظہار کیا رمضان بازاروں میں تعینات عملہ کی کارکردگی کو سراہا اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر غلام نظام الدین بھی موجود تھے۔دریں اثنا اسسٹنٹ کمشنر تونسہ محمد اسد چانڈیہ نے تونسہ شہر کی مارکیٹوں میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کی پڑتال کی اس دوران انہوں نے سرکاری نرخوں سے زائدقیمت وصول کرنے والوں کو موقع پر جرمانے بھی کیے.
دورہ