چولستان، جانوروں کی خطرناک بیماری  بلیک کوارٹر سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن مہم تیز

چولستان، جانوروں کی خطرناک بیماری  بلیک کوارٹر سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن مہم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
بہاولپور(ڈسٹرکٹ بیورورپورٹ) چولستان میں جانوروں کی خطرناک بیماری '' بلیک کوارٹر'' سے بچاؤ کیلئے کارپٹ ویکسی نیشن مہم جاری  ہے چولستان لائیوسٹاک کی موبائل ڈسپنسریاں چولستان کے دوردراز علاقوں میں جاکر جانوروں کو اس بیماری سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن(بقیہ نمبر46صفحہ6پر)
 کر رہے ہیں۔اس حوالے سے ڈائریکٹر چولستان لائیوسٹاک ڈاکٹر سہیل خان شیروانی نے کہا کہ بلیک کوارٹر جس کو عرف عام میں '' چوڑے مار'' بیاری کہا جاتا ہے اس بیماری سے متاثرہ جانور کے جسم کے بڑے پٹھے شدید متاثر ہوتے ہیں اور یہ بیماری اقیک جانور سے دوسرے جانور میں بڑی تیزی سے پھیلتی ہیں اس بیماری میں مبتلاجانور کی ہلاکت کے بہت زیادہ چانسز ہوتے ہیں کیونکہ اس بیماری سے جانور کے جسم کے بڑے پٹھے گلنے لگتے ہیں اور اگر جانور اس بیماری سے بچ بھی جائے تو اس کا گوشت کھانے کے قابل نہیں رہتااس لیے اس بیماری سے بچاؤ کیلئے قبل از وقت ویکسین بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ابھی تک پورے چولستان میں بلیک کوارٹر کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔29مارچ سے شروع کی جانے والی یہ کارپٹ ویکسی نیشن مہم 31 مئی تک جاری رہے گی اب تک 1 لاکھ 4 ہزار 25 جانوروں کو ویکسی نیٹ کیا جاچکاہے اور انشاء اللہ 31 مئی تک چولستان کے تمام جانوروں کی ویسی نیشن مکمل کر لی جائیگی۔