پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ کا کوہ سلیمان امپرومنٹ پراجیکٹ کیساتھ معاہدہ
لاہور(پ ر)پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ فنڈ نے کوہ سلیمان امپروومنٹ پراجیکٹ (KISP) کیساتھ 150 ملین روپے کے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں تاکہ تحصیل(بقیہ نمبر33صفحہ7پر)
کوہ سلیمان، ڈی جی خان اور راجن پور کے ڈی ایکس کلوڈڈ ایریا کے رہائشیوں کے لیے اسکل ٹریننگ فراہم کی جا سکے۔ اس منصوبے کے پہلے مرحلے کے دوران، 2000 رہائشیوں کوٹیکنیکل تربیت دی جائے گی اور ان ٹریننگ میں کم از کم 20 فیصد خواتین کو شامل کیا جائے گا۔یہ علاقے بنیادی طور پر کم خواندگی کے قبائلی علاقوں پر مشتمل ہیں جہاں انہیں اب تک ذاتی اور معاشی ترقی کے محدود مواقع ملے ہیں۔ ان علاقوں کے رہائشی چار اہم صنعتوں میں تربیت حاصل کریں گیجن میں لائٹ انجینئرنگ، کنسٹرکشن، سروسز اور ٹیکسٹائلکی صنعت شامل ہے۔یہ سکلز سے متعلق ان اضلاع میں اپنی نوعیت کی پہلی ٹریننگ ہے جس میں پی ایس ڈی ایف اپنی ایکسپرٹیز کا استعمال کرتے ہوئے رہائشیوں کو مارکیٹ سے متعلقہ پیشہ ورانہ علم سے آراستہ کرے گا تاکہ ان کی سکلزکونکھاراجا سکے اور ان کے لیے کیریئر کے مواقع کھل سکیں۔اس منصوبے کو متحرک کرنے کے لیے قبائلی علاقوں میں تربیتی مراکز بھی قائم کیے جائیں گے تاکہ تربیت سنٹرز تک رسائی کو آسان بنایاجا سکے۔ ٹرینیز کو 3500 روپے ماہانہ وظیفہ بھی فراہم کیا جائے گا تاکہ ان کے سیکھنے کے سفر کو آسان بنایا جا سکے۔پی ایس ڈی ایف کے زیر انتظام آن گراؤنڈ ٹریننگ اس سال جولائی میں شروع ہونے والی ہے۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب کے دوران مقبول احمد (پروجیکٹ ڈائریکٹر، KISP) نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ، ''ہم اس پروجیکٹ پر پی ایس ڈی ایف کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں، پی ایس ڈی ایف کیسکلزکی معیاری تربیت کودینے میں مہارت ان کمیونٹیز کے لیے بہت اہمیت کا باعث بنے گی اور انہیں آمدنی تک رسائی کے لیے تیار کرے گی۔ پی ایس ڈی ایف کے سی او او علی اکبر بوسن نے بھی اس جذبے کوسراہا ''ان تربیتوں کا مقصد مقامی باشندوں کی پیشہ ورانہ شعبوں میں مہارتوں کو فروغ دینا ہے جن کی ڈیمانڈ بڑھ رہی ہے اورایمپلائز ان کو ہائرکرنے کے لئے فعال طور پرتلاش کر رہے ہیں۔پی ایس ڈی ایف اس بات کو یقینی بنائے گا کہ تمام ٹرینز تکنیکی علم اور قابل قدر مہارتوں کو حاصل کریں، تاکہ وہ اعتماد کے ساتھ پورے ملک میں روزگار کے مواقع تلاش کر سکیں ''۔پی ایس ڈی ایف ملک کا سب سے بڑ سکل ڈویلپمنٹ فنڈ ہے اور اس نے 500,000 سے زیادہ خواتین اور مردوں کو 250 سے زیادہ سکلز میں تربیت دے کر خود کوسکلزایکسپرٹ کے طور پرثابت کیا ہے۔پی ایس ڈی ایف، ایف سی ڈی او، ورلڈ بینک اور حکومت پنجاب کی جانب سے تربیت کو بھی کامیابی سے نافذ کیا ہے۔
معاہدہ