پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس
لاہور (لیڈی رپورٹر) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن صدر دفتر لاہور میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 78واں اہم اجلاس ہوا۔چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن سردار آفتاب اکبر خان کی نمائندگی کرتے ہوئے اجلاس کی صدارت پیف بورڈ ممبر ایم پی اے ثانیہ کامران نے کی۔اجلاس میں بورڈ ممبران ڈاکٹر باسط خان آئی ٹی ایکسپرٹ، پی اینڈ ای ڈیپارٹمنٹ سے خالد سلطان، سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ سے محمد سلمان، فنانس ڈیپارٹمنٹ سے عارف خان نیازی، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے نوید شہزادمرزا، لیٹریسی ڈیپارٹمنٹ سے نوریش صباح، یونیورسٹی آف ایجوکیشن سے ڈاکٹر انتظار حسین نے شرکت کی۔ اجلاس میں پیف کے مختلف پروگرامز سمیت انتظامی، مالی اور تعلیمی امورزیر بحث لائے گئے۔