گرانفروشوں کو بھاری جرمانے
لاہور(اپنے نمائندہ سے)ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا ضلعی انتظامیہ لاہور پرائس کنٹرول کے حوالے سے بھرپور کاروائیاں کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز 888 انسپکشنز کی گئیں اور 147 خلاف ورزیاں سامنے آئیں اور44 ایف آئی آرز کا اندراج کروایا گیا اور 03 لاکھ 75 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔ دریں اثناء ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ شاہد عباس کاٹھیا نے بیدیاں روڈ تحصیل کینٹ کا دورہ کیا اور رمضان بازار میں فئیر پرائس شاپ پر اشیائے ضروریہ کی کوالٹی اور معیار کو چیک کیا