مقدمات والوں کا ملکی باگ ڈور سنبھالنا افسوسناک،قاری زوار
لاہور(پ ر)جمعیت علماء پاکستان کی سپریم کونسل کے چیئر مین مفکر اسلام علامہ قاری محمد زوار بہادر نے علماء کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کی بدقسمتی ہے کہ جن لوگوں کو جیل میں ہونا چاہیے تھا انہوں نے ملک کی باگ ڈور سنبھال لی ہے ملک کو لوٹنے اور اربوں کھربوں روپے کا فراڈ کرنے والے ملک کے وزیر اعظم بن چکے ہیں۔اجلاس میں حافظ نصیر احمد نورانی،مولانا سلیم اعوان،رشید احمد رضوی،مفتی تصدق حسین،مولانا پیرمنیر احمد قادری، مولانا شبیر حسین فریدی،انہوں نے کہا کہ یہ قوم کی بدقسمتی ہے کہ باپ جو ملک کا وزیر اعظم ہے وہ عدالتوں کو مطلوب ہے اور بیٹا جو پنجاب کا وزیر اعلیٰ بننا چاہتا ہے وہ بھی اربوں کے فراڈ میں عدالتوں میں مقدمات بھگت رہا ہیے
ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ملک میں قانون اندھا ہے اْسے کچھ دکھائی نہیں دے رہا۔غریب عوام کی اکثریت جھوٹے سچے مقدمات میں عمر قید،80,40 سال اور سزائے موت جیسی بدترین سزا?ں میں سالوں سے جیلوں میں پڑے ہیں جب کہ دوسری جانب سپریم کو رٹ سے ایک سزا یافتہ شخص لندن میں مزے اْڑا رہا تھا۔ اور اب اس سزا یافتہ شخص کو پاکستان کا ڈپلومیٹ پاسپورٹ جاری کیا جارہا ہے ایسے میں عدالتوں کا خاموش تماشائی بنے رہنا بہت معنی خیز ہے۔ ایک جانب سپریم کورٹ انصاف دینے کے لئے رات 12 بجے بھی کھول دی جاتی ہیں تو دوسری جانب اس وقت آئین اور قانون کے ساتھ اتنا بڑا مذاق کیا جارہا ہے اور قانون خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں جو کھیل کھیلا جارہا ہے وہ انتہائی خوفناک ہے اگر ریاست اور عدلیہ کا رویہ یہی رہا تو وطن عزیز کا اللہ ہی حافظ ہو گا اللہ پاک وطن عزیز کی دشمنوں سے حفاظت فرمائے۔ انہوں نے افواج پاکستان کے خلاف جاری مہم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسلح افواج پاکستان کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی کی محافظ ہے قوم اس کے خلاف کسی بھی سازش کوبرداشت نہیں کرے گی۔