پولیس آپریشن، لیڈی سمگلر گرفتار،چرس برآمد، کارروائی شروع
رحیم یارخان (بیورو رپورٹ،نمائندہ پاکستان) ڈی پی او کیپٹن (ر) محمد علی ضیا کی زیر قیادت ضلع بھر میں پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کارروائیاں سر انجام دے رہی ہے۔ ڈی ایس پی صادق آباد محمد زبیر بنگش اور ایس ایچ او تھانہ سٹی صادق آباد جاوید عالم گوپانگ کی زیر نگرانی اسسٹنٹ سب انسپکٹر عمر محمود گزشتہ کچھ عرصہ میں منشیات فروشوں کے خلاف متعدد کامیاب کارروائیاں سر انجام دے چکے ہیں گزشتہ روز بھی انہوں نے دوران (بقیہ نمبر35صفحہ7پر)
گشت اطلاع ملنے پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے شادمان سٹی چوک کے قریب سے وسیع پیمانے پر منشیات کے دھندھے میں ملوث لیڈی اسمگلر(س) کو لیڈی کانسٹیبل کی مدد سے 1200 گرام چرس برآمد ہونے پر گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
مقدمہ درج