جنوبی پنجاب،جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائی کا حکم
ملتان( وقائع نگار ) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق کی صدارت میں جنوبی پنجاب پولیس افسران کی کانفرنس منعقد ہوئی ویڈیو لنک کانفرنس میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب نے امن و امان میں بہتری اور جرائم پیشہ عناصر پر قابو پانے کے لیے افسران کو ضروری اقدامات (بقیہ نمبر36صفحہ7پر)
کی ہدایت کی ڈاکٹر احسان صادق نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں کسی بھی ممکنہ دہشت گردی کے انسداد کے لیے پولیس مزید چوکس ہو کر کام کرے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب نے کہا کہ داخلی محاذ پر پولیس نے ہمیشہ مثالی خدمات انجام دیتے ہوئے امن و امان قائم رکھا ہے اور پولیس نے اپنے فرائض کی انجام دہی میں بے شمار قربانیاں دی ہیں پولیس کے شہدا کے خون سے ہی امن کے چراغ روشن ہیں انہوں نے کہا کہ مساجد سمیت غیر مسلموں کی عبادت گاہوں اور اہم مقامات و تنصیبات کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے جنوبی پنجاب پولیس آفس میں تعینات جوانوں کو بھی رمضان المبارک کے دوران شہر کے مختلف مقامات پر حفاظتی ڈیوٹیوں پر پابند کیا گیا ہے اور سحری افطاری اور تراویح کے اوقات میں پولیس شہریوں کی حفاظت کے لیے فعال ہے اور گشت کو بھی موثر بنایا گیا ہے انہوں نے کہا کہ عید کی آمد کی وجہ سے بازاروں میں خریداری کے رحجان میں اضافہ ہو گا بازاروں میں نجی سی سی ٹی وی کیمروں کو فعال کرایا جائے خفیہ اداروں کے افسران اور اہلکار سادہ کپڑوں میں بازاروں اور اہم مقامات پر موجود رہیں علاقہ پولیس بازاروں میں پیدل گشت پر بھی توجہ دے اور خواتین پولیس اہلکاروں کو بھی بازاروں میں تعینات کیا جائے جیب کتروں اور پرس وغیرہ چھیننے کی وارداتوں کا انسداد کیا جائے رش کے اوقات میں سڑکوں اور بازاروں میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کئے جائیں